رنویر سنگھ نے کاسٹنگ کاوچ پر بیان دیا

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں انڈسٹری سے متعلق کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہونے والے کاسٹنگ کاوچ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے ایک عجیب سی جگہ پر بلایا اور پوچھا کہ آپ محنتی ہیں یا پھر اسمارٹ ورکر ہیں؟کیونکہ میں خود کو اسمارٹ نہیں سمجھتا تھا، اس لیے میں نے اسے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک محنتی شخص ہوں جس پر اس نیََ کہا کہ ڈارلنگ، ہوشیار اور تھوڑے دلکش بنو۔