رنویر سنگھ کی سرکس بری طرح ناکام ثابت ہوئی

   


ممبئی ۔ رنویر سنگھ کی فلمیں بھی باکس آفس پر کچھ عرصے سے نہیں چل رہی ہیں۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو رہی ہیں۔ ایسا ہی کچھ رنویر کی فلم سرکس کے ساتھ ہوا۔ سرکس کے پہلے ہفتے کے باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار منظر عام پرآگئے ہیں۔ رنویر سنگھ اور پوجا ہیگڑے کی فلم سرکس کا باکس آفس پر برا انجام ہوا۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے ایک ہفتے میں تقریباً 30 کروڑ کا کاروبارکیا ہے۔ بڑے بجٹ میں بننے والی فلم کا ایسا مجموعہ پروڈیوسرزکے لیے درد سر ہے۔ فلم کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ کاسٹ بڑے ستاروں سے مزین تھی لیکن پھر بھی فلم کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔ اسے روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اب تک کی سب سے ناکام فلموں میں سے ایک سمجھا جارہا ہے۔ ساتویں دن کی سب سے کم کمائی رہی ۔ فلم نے پہلے دن 6.25 کروڑ کی کمائی کی۔ اس کے بعد ویک اینڈ پر فلم کی کمائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فلم نے ان دونوں دنوں 6.40 اور 8.20 کروڑ کی کمائی کی۔ اس کے بعد فلم کی کمائی میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔ فلم نے 2.60 کروڑ، 2.50 کروڑ اور 2.25 کروڑ روپے حاصلکیے ۔ فلم نے ہفتے کے آخری دن یعنی ریلیز کے ساتویں دن صرف 2.05 کروڑ روپے کمائے اور ناکام فلم ثابت ہوئی۔