رنویر سنگھ کی فلم 83 کو تین زبانوں میں بنایا جارہا ہے

   

رنویر سنگھ اسٹار 83 کے پروڈیوسر فلم کو ہندی، تمل اور تلگو تین زبانوں میں ریلیز کریں گے۔ 83 رنویر سنگھ اور ڈائرکٹر کبیر خان دونوں کی پہلی فلم ہے۔ فلم میں کپل دیو کا کردار نبھا رہے اداکار رنویر سنگھ فلم کے لئے کڑی محنت کررہے ہیں۔ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے اہم فلم کو شائقین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی سال 1983 میں ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت ایک ایسی کہانی ہے جو ملک بھر کے سامنے پیش کی جانی چاہئے یہی وجہ ہے کہ فلم کو ایک ساتھ تمل اور تلگو میں بھی شوٹ کیا جارہا ہے۔ فلم کو 10 اپریل 2020 کے دن گڈ فرائی ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ 83 ورلڈ کپ کی کامیاب ٹیم میں کپل دیو مہندر امرناتھ، سنیل گواسکر، کرتی آزاد، یش پال شرما، کرشنما چاری، روجرنبی، بلویندر سنگھ سندھو، سندیپ پاٹل، سید کرمانی، مدن لال، روی شاستری، دلیپ وینگسکر، سنیل بالسن اور پی آر مان سنگھ شامل تھے۔