رن لینے کی کوشش میں بیٹسمین دواخانہ پہنچ گیا

   

میلبورن ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیٹس کے بیٹسمین سیم ہارپر ایک خطرناک سنگل لیتے ہوئے بولر سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے، ان کی گردن میں شدید چوٹ آئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ میلبورن میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں میزبان ٹیم کے سیم ہارپر نے حریف ٹیم ہوبارٹ ہریکنز کے بولر نیتھن ایلس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور رن بنانے کے لیے دوڑے اور اس کوشش میں وہ بولر سے ٹکرا کر گردن کے بل زمین پر گر پڑے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراو اتنا شدید تھا کہ سیم کو تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا اور میچ میں گردن پر چوٹ لگنے کے قانون کے تحت ان کی جگہ ٹوم کوپرکو میچ میں شامل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سیم ہارپر اب فٹ ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ میچ میں ہوبارٹ ہاریکنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور میلبورن کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف ملا تعاقب میں وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی۔