رواداری کو پھیلایا جائے اور شدت پسندی کا قلع قمع کیا جائے : شاہ سلمان

,

   

ریاض: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پیر کے روز سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقے زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں مملکت میں رواں ماہ ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی گئی۔اسی طرح دونوں شخصیات نے گفتگو کے دوران شدت پسندی اور دہشت گردی کی تمام تر صورتوں کا راستہ روکنے کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مملکت کچھ عرصہ قبل فرانس اور آسٹریا میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی پْر زور مذمت کرتی ہے۔سعودی فرماں روا نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ی کے متعلق گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کے حوالے سے مملکت کے موقف کو واضح کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ آزادی اظہار ،،، اخلاقی اقدار کی حامل ہونا چاہیے جو اقوام کے درمیان احترام اور باہمی بقاء کو فروغ دے نہ کہ نفرت اور ثقافتی اور تہذیبی تصادم کا آلہ کار بنے۔خادم الحرمین الشریفین نے مذاہب اور تہذیبوں کے پیروکاروں کے درمیان قربت کو مضبوط بنانے، رواداری اور اعتدال کی اقدار پھیلانے اور ایسے تمام افعال کی بیخ کنی کی اہمیت پر زور دیا جو نفرت، تشدد اور شدت پسندی کو جنم دیتے ہیں۔