روایش کمار پہنچے‘مخالف سی اے اے‘ این آرسی تاریخ ساز شاہین باغ کے احتجاج۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

مخالف سی اے اے او راین آرسی احتجاج میں شاہین باغ سب کا مرکز توجہہ بناہوا ہے جہاں پر پچھلے27دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کڑکڑتی دھوپ میں بیٹھی حکومت سے مانگ کررہی ہیں کہ وہ سی اے اے‘ این آرسی جیسے قوانین سے دستبرداری اختیار کریں۔

این ڈی ٹی وی کے ممتاز صحافی اور میگسیسی ایوارڈیافتہ ڈاکٹر روایش کمار بھی ایک روز قبل شاہین باغ پہنچے اور وہاں پر احتجاج پر بیٹھی خواتین سے بات کی۔

اس بات چیت کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں گلشن نامی ایک خاتون جذباتی ہوکر بتارہی ہیں کہ مسلمانوں سے شہریت کا استفسار کتنا تکلیف دہ ہے۔ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video