روبوٹک ٹیبلٹ سے ہائی ٹیک بنیں گے بہار کے طلبا

   

اورنگ آباد ،7نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مرکزی حکومت کی مدد سے بہار کے نکسلی انتہاپسندی سے متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے چنندہ 110سرکاری سکنڈری اسکولوں کے بچے اب روبوٹک ٹیبلٹ سے پڑھائی کرکے ہائی ٹیک بنیں گے ۔ ضلع کے ایجوکیشن افسر محمد علیم نے آج یہاں بتایاکہ بہار کے 13ضلعوں میں بچوں کو سائنس کے شعبہ عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور انھیں ہائی ٹیک بنانے کے لیے روبوٹک ٹیبلٹ کے توسط سے انکے سوالوں کا جواب فورا مل سکے گا ۔انھوں نے بتایاکہ بچے ٹیبلٹ میں وائس سرچ کریں گے اور ٹیبلٹ انکے مشکل سے مشکل سوال کا فورا جواب دے گا ۔