روبیہ سعید اغو کیس :یاسین ملک کی عدالت میں ورچول پیشی

   

جموں: جموں کی ٹاڈا عدالت میں روبیہ سعید اغوا کاری کیس کی شنوائی کے دوران محمد یاسین ملک ورچیولی پیش ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ جج موصوف نے اس کیس کی اگلی شنوائی کی تاریخ 24 نومبر کو مقرر کی۔سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ روبیہ سعید اغوا کاری کیس کی شنوائی جمعرات کے روز جموں کے ٹاڈا عدالت میں ہوئی جس دوران یاسین ملک ورچول موڑ کے ذریعے حاضر رہے ۔انہوں نے بتایا کہ روبیہ سعید کیس کے سلسلے میں یاسین ملک کو پروڈکشن وارنٹ کے مطابق عدالت میں پیش کیاجانا تھا لیکن مرکزی وزار ت داخلہ کی جانب سے یاسین ملک کی نقل و حرکت پر پابندی کے حکم کی وجہ سے اُنہیں پیش نہیں کیا سکا۔وکیل نے کہا کہ روبیہ سعید نے بھی استثنیٰ کی درخواست عدالت مجاز میں دائر کی جس سے جج موصوف نے منظور کیا اس لئے وہ بھی آج کی پیشی کی دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔