قتل کے پس پردہ مقصد کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے
ممبئی۔پولیس کے مطابق ایک 35سالہ مذہبی رہنما جو منگل کے روز مہارشٹرا کے ضلع ناسک کے یااولہ شہر میں چار نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔قتل کے پس پردہ ایک امکانی منشاء کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔
مذکورہ واقعہ پولیس کے مطابق ممبئی سے 200کیلومیٹر کے فاصلے پر یااولہ شہر کے ایم ائی ڈی سی علاقے کے ایک کھلے پلاٹ پر شام کے وقت میں پیش آیاہے۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ متوفی کی شناخت خواجہ سعید چشتی کی حیثیت سے ہوئی ہے جو یااولہ میں ”صوفی بابا‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔مذکورہ اہلکار نے بتایاکہ آتشی اصلحہ سے حملہ آوروں نے اس کی پیشانی کو نشانہ بنایاجس کی وجہہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت سے افغانی صوفی بابا کے قتل کے بعد مذکورہ حملہ آوروں نے ان کے استعمال کی جانے والی ایس یو وی کو ضبط کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔مذکورہ اہلکار نے کہاکہ قتل کایااولہ پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیاہے اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔