روزنامہ سیاست ملت فنڈ و سیرت الزہرہ کمیٹی کے تعاون و اشتراک

   

سے آج شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے لیے دو بہ دو پروگرام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست ملت فنڈ و سیرت الزہرہ کمیٹی کے تعاون و اشتراک سے دارالشفاء ، اعجاز منزل ، شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے لیے دو بہ دو پروگرام جمعرات 24 فروری 10 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر منعقد ہوگا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں کے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن اور فنی تعلیم و قابلیت ، میڈیسن ، بی فارمیسی اور دوسرے زمروں کے کاونٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ کاونٹرس کے ذریعہ والدین ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہوئے رشتہ طئے کرسکتے ہیں ۔ خواتین کے پردہ کا نظم رہے گا ۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید لقمان حسین موسوی ، مولانا علی حیدر فرشتہ ، مولانا علی مرتضیٰ اور دیگر علماء کرام و ذاکرین شرکت اور خطابات بھی ہوں گے ۔ عقد ثانی کے لیے کاونٹر بھی رہے گا ۔ دو بہ دو پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں کو اپنا بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ جس کے لیے رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ جناب علی رضا کنوینر پروگرام نے بتایا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی کی ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ساتھ رکھیں تاکہ رجسٹریشن کے بعد ایک دوسرے سے مشاورت کرنے میں سہولت ہوسکے ۔ مزید تفصیلات جناب علی رضا کنوینر سیرت الزہرا کمیٹی سے فون نمبر 9391144469 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔
پارکنگ فیس وصولی پالیسی کی خلاف ورزی،کیر ہاسپٹل پر پچاس ہزار کا جرمانہ ، شہر کے دیگر مقامات پر بھی پارکنگ فیس کے خلاف کارروائی ضروری
حیدرآباد۔23 فروری(سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے وضع کردہ پارکنگ فیس کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی پارک کرنے والوں سے فیس وصول کئے جانے پر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآبادنے کئیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات کے مطابق شہر حیدرآبا د کے علاوہ ریاست کے دیگر شہروں میں پارکنگ فیس کی وصولی کے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں اور شاپنگ مالس‘ دواخانوں ‘ تھیٹرس کے علاوہ دیگر ایسے مقامات جہاں لوگ اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد خدما ت سے استفادہ کرتے ہیں انہیں مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کئی تجارتی کامپلکس اور دواخانوں کی جانب سے غیر مجاز طور پر بلوں کی وصولی کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس پر بلدی عہدیداروں کی جانب سے کاروائی کی جا رہی ہے۔گذشتہ دنوں محکمہ بلدی نظم ونسق کوکئیر ہاسپٹل میں غیر مجاز پارکنگ فیس کی وصولی کی شکایات موصول ہونے کے بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے دواخانہ پر 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے بیشتر علاقوں بالخصوص تجارتی مارکٹس میں بے جا پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔م