روزنامہ سیاست کی خبر کا اثر انسانی حقوق کمیشن کی ہیلت آفیسر کو نوٹس

   

حیدرآباد۔22۔ مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں ٹی بی مریضوں کی حالت زار اور سرکاری مشنری کی مبینہ لاپرواہی کے متعلق روزنامہ سیاست میں شائع خبر کا انسانی حقوق کمیشن نے سخت نوٹ لیا اوراز خود کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر حیدرآباد کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے کمیشن کو رپورٹ پیش کرے۔ کمیشن کے رکن محمد عرفان نے سیاست میں شائع خبر کو صدرنشین کے علم میں لاتے ہوئے معاملہ کی حساسیت سے واقف کروایا ۔ صدرنشین جسٹس جی چندریا نے اس معاملہ پر از خود کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم اینڈ ایچ او حیدرآباد ڈسٹرکٹ کو 28 اپریل تک مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کمیشن کے اراکین آنند راؤ اور عرفان محی الدین موجود تھے۔