حیدرآباد26 مئی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست و leonine کنسلٹنگ سرویسز نے نظام کالج کے اشتراک سے 30 مئی کو جاب فیر کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ میگا ایونٹ نظام کالج کیمپس آڈیٹوریم میں صبح 10 تا سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔ نئے اور تجربہ کار امیدواروں کے لئے 3500 سے زائد روزگار مواقع دستیاب رہیں گے ۔ جاب میلہ میں شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ ملک کی نامور کمپنیوں اور صنعتوں کے نمائندے موجود رہیں گے۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹر، گریجویٹ ، بی ایڈ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، بی ٹیک اور ڈپلوما ہونا چاہئے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8142761634 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ر