روزگار کیلئے حیدرآباد اور نظام آباد سے خلیج کو ورکرس کی روانگی

   

جاریہ سال 6000 سے زائد روانہ، راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ کا انکشاف
حیدرآباد ۔9 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) خلیجی ممالک میںروزگار کیلئے تلنگانہ سے جانے والے افراد کی اکثریت کا تعلق حیدرآباد اور نظام آباد سے ہے۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ۔ وزارت خارجہ نے ایسے ممالک کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جہاں امیگریشن چیک لازمی ہے۔ مملکتی وزیر خارجہ وی مرلیدھرن نے راجیہ سبھا میں ٹی آر ایس رکن بی پارتھا سارتھی ریڈی کے جواب میں بتایا کہ 2021 ء میں 4375 ورکرس خلیجی ممالک روانہ ہوئے جنہوں نے حکومت ہند سے نام رجسٹر کرائے۔ 2022 ء میں 31 اکتوبر تک یہ تعداد بڑھ کر 9576 ہوچکی ہے۔ نظام آباد اور حیدرآباد سے روانہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ کریم نگر ، جگتیال ، عادل آباد، نرمل، کاما ریڈی اور سرسلہ سے ورکرس روانہ ہوئے۔ جہدکاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک جانے والے ورکرس کی تعداد حکومت کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ 2021 ء میں زیادہ تر ورکرس قطر روانہ ہوئے جبکہ 2022 ء میں یو اے ای جانے والوں کی اکثریت ہے۔ سعودی ، عمان ،کویت اور بحرین بھی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں ملازمت کو ترجیح دی گئی ۔ 2022 ء میں اکتوبر تک خلیجی ممالک روانہ ہونے والوں میں نظام آباد کے 2476 اور حیدرآباد کے 2235 ورکرس شامل ہیں۔ کریم نگر سے 1061 ، جگتیال 710 ، عادل آباد 670 ، نرمل ، 626 ، کاما ریڈی 475 اور سرسلہ سے 294 ورکرس روانہ ہوئے۔ ر