روسی اثاثے ضبط کرنے برطانیہ میں قانون سازی پر غور

   

برن: برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ روسی ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی بحالی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ برطانیہ اور دیگر ممالک کا فرض ہیکہ یوکرین کی معیشت کی جلد از جلد بحالی میں مدد کریں۔انہوں نے کم سے کم وقت میں یوکرین کی معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں واپس لوٹنے والے یوکرینی شہریوں کی مدد کرنی چاہیے اور بہتر مستقبل کیلئے ہمیں انہیں ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، اس حوالے سے برطانوی حکومت جنگ کے ذمہ دار روسی افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔