روسی اسلحہ کمپنی ’ویگنر‘ پر بھی امریکی پابندیاں لگانے کی تیاری

,

   

امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران روس کی اسلحہ سے متعلق نجی کمپنی ‘ویگنر’ پر بھی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکہ کی طرف سے اس کمپنی پر الزام لگایا گیا ہے کہ ‘یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کر رہی ہے۔یہ بات امریکی انتظامیہ کے ایک سینئیر اہلکار نے جمعہ کے روز بتائی اور کہا امریکی وزات خزانہ اسے ایک نمایاں مجرمانہ تنظیم کے طور پر پابندیوں کا نشانہ بنائے گی۔ تاہم اس امریکی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط لگائی ہے۔امریکی اہلکار کے مطابق ہم ’ویگنز‘پر پابندیوں کے بعد اگلے مرحلے پر دوسرے ملکوں سے اس کے ساتھ کاروبار اور تعاون کرنے والے دوسرے ملکوں کے اداروں کو پابندیوں کی زد میں لیں گے۔کیونکہ ’ویگنز‘ اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے امریکہ کے لیے کئی خطرات لیے ہوئے ہے۔ نیز اس کا موجودہ جاری انداز مجرمانہ سرگرمیوں پر مبنی ہے۔بتایا گیا ہے کہ روسی کمپنی پر انتظامی حکمنامہ نمبر 13581 کے تحت پابندیاں لگائی جائیں گی اور اس کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔امریکہ کے سینئیر اہلکار نے کہا ان اقدامات اور ان کے ساتھ مزید اقدامات کے تحت ہمارا ان کمپنیوں کے لیے بھی یہ پیغام ہو گا جو ’ویگنز‘کو مدد دیتی ہیں، کہ وہ جان لیں ’ویگنز‘ جرائم میں ملوث کمپنی ہے۔ یہ کمپنی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے۔