روسی افواج سے تقریباً 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا : زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ روسی افواج سے تقریباً 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ انہوں نے خارکیف کے علاقے کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک تقریباً پورا خارکیف کاعلاقہ روسیوں سے آزاد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر، یوکرینی وہ کام کرنے میں کامیاب ہو گئے جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔ آپریشن کے پہلے دن، ہماری فوجیں 19 کلومیٹر آگے بڑھیں۔ 5 دنوں کی لڑائی میں، 110 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ مجموعی طور پر، تقریباً 400 بستیوں کو قبضے سے آزاد کرایا گیا۔ اس علاقے میں باقی 150 ہزار یوکرینی باشندے اب دوبارہ سے عام محفوظ زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی اور غیر ملکی صحافیوں کو آزاد کرائے گئے علاقوں تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔