ماسکو: یورپی یونین ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60ڈالر فی بیارل کی حد مقرر کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا، یورپی یونین ممالک کی جانب سے ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیاکیج ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے بعد 6 دسمبرسے نافذ العمل ہوا ہے،یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر جامع مذاکرات کئے۔ یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعہ تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کیلئے نظر ثانی کی گئی،یورپی یونین کے ممالک نے معاہدہ تک پہنچنے کیلئے روس سے تیل کی ترسیل ہونے والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔