روسی خام تیل پر پابندیاں لازمی : زیلنسکی

   


کیف : یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر مغرب سے روس پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل پر پابندیاں عائد کرنا لازمی ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کو روسی تیل یا گیس پر پابندی کے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ میں پہلے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں تقریباً دگنی ہو چکی ہیں۔ دریں اثناء یوکرین میں لڑائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق شمال مشرقی خارکیف میں روسی توپ خانے کی فائرنگ سے کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔