روسی فوج کیخلاف جعلی خبریں پھیلانے والوں کے اثاثے منجمد ہونگے: کریملن

   

ماسکو : روسی فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلنے والوں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی فوج سے متعلق اس حوالے سے ایک قانون پر دستخظ کر دیئے ہیں۔ اس قانون کے تحت روسی فوج کے خلاف جعلی معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، روسی فوج کی کردار کشی کرنے والے،ملکی سالمیت کے لیے خطرہ تشکیل دنے والے اور ہماری عوام کے خلاف پابندیاں لگانے والوں کو دیئے گئے تمام سرکاری اعزازت بھی واپس لیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہیکہ یہ قانون دس روز بعد نافذ العمل ہوگا۔