روسی میزائل حملہ، 23 یوکرینی شہری ہلاک

,

   

کیف : یہ تازہ روسی میزائل حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب آج ہی تیس ستمبر کی سہ پہر ماسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کے روس میں باقاعدہ انضمام کی دستاویزات پر دستخط کیے جا رہیں ہیں۔یوکرین کے جنوبی شہرڑاپوریڑیا کے مضافات میں شہری گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنانے والے روسی میزائل کے حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ شہر کی وسیع و عریض اوریخوو کار مارکیٹ میں نعشیں زمین پر یا ابھی گاڑیوں میں ہی پڑی ہوئی ہیں۔گاڑیوں کی دو قطاروں کے قریب گرنے والے میزائل نے زمین میں ایک گڑھا بنا دیا تھا۔ڑاپوریڑیاکے علاقائی گورنر آلیکسانڈر ستاروخ کے مطابق اس حملے میں اب تک 23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو ئے ہیں اور یہ تمام عام شہری تھے۔پولیس اور ایمرجنسی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ میزائل حملے کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑیاں مسافروں کے گھریلو سامان سے بھری ہوئی تھیں۔ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں بکھری پڑی تھیں اور ان میں سے بعض گاڑیوں میں ہی مارے گئے تھے۔روس 24 فروری کو یوکرین پر فوجی حملے کے بعد وہاں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے تاہم روسی حملوں نے یوکرین کے متعدد شہروں اور قصبوں کو تباہ کر دیا ہے۔روس کی جانب سے یہ تازہ میزائل حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج سہ پہر ماسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کے روس میں باقاعدہ انضمام کی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔