روس اور ترکی پر پابندی لگانے والا بل ایوان نمائندگان میں منظور

   

واشنگٹن، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایوان نمائندگان نے روس اور ترکی پر پابندی لگانے والے ‘نیشن ڈیفنس اتھارٹی ایکٹ 2020 (این ڈی اے اے ) کو منظور کرلیا ہے ۔ایوان نمائندگان نے چہارشنبہ کو نیشنل ڈیفنس اتھارٹی ایکٹ 2020 ’کو منظور کر کے اسے سینیٹ کے پاس بھیج دیا ہے ۔ بل میں روس اور ترکی پر پابندی عائد کرنے کا التزام شامل ہے ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اس بل کو جلد منظور کرنے کی اپیل کی تھی، تاکہ وہ اس پر دستخط کر سکیں۔