ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باوجود روس اور چین نے گیس کی باہمی تجارت میں ڈالر کی چُھٹی کرا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق روس اور چین نے خطے میں باہمی تجارت سے ڈالر کے عمل دخل کا خاتمہ کر دیا، دونوں ممالک نے اپنی کرنسی میں گیس کی ادائیگیوں کا معاہدہ طے کر لیا۔ روسی گیس کمپنی گیزپروم کا کہنا ہے کہ اس نے چین کو گیس کی فراہمی کیلئے امریکی ڈالر کی بجائے یوآن اور روبل میں ادائیگیاں شروع کرنے کیلئے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔روسی گیس کمپنی گیز پروم کے سربراہ نے چینی آئیل گروپ کے سربراہ کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی، جس میں گیز پروم کے سی ای او نے کہا کہ یہ معاہدہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان بہترین تعلقات کی علامت ہے ، جو دوسری کمپنیوں کیلئے بہترین مثال بن جائے گا۔