روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان آج تیسرے مرحلہ کے مذاکرات

   

نئی دہلی : روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان تیسرے مرحلہ کے امن مذاکرات پیر کو ہوں گے۔ دونوں وفود کی جانب سے جنگ بندی کے علاوہ شہریوں کیلئے محفوظ راہداری فراہم کرنے کے مسئلہ پر بات چیت ہوگی ۔ روسی صدر پوٹن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مذاکرات میں یوکرین مناسب اور تعمیری موقف اختیار کرے گا۔