روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دو پائلٹس ہلاک

   

ماسکو ،12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے کراسنوڈار علاقہ میں ایم آئی -28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ھوجانے سے اس میں سوار دوپائلٹوں کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو روس کے کراسنوڈار علاقہ میں فوج کا ایک ایم آئی- 28 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار عملہ کے دو ارکان کی موت ہو گئی ، جس مقام پر ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہواس مقام کا پتہ چل گیا ہے ۔روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔