ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کیخلاف جنگ میں کیف حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ ماسکو نے اس جنگ میں اپنی فوجی کارروائی تو ابھی تقریباً شروع ہی نہیں کی۔ روسی یوکرینی جنگ اس وقت اپنے پانچویں مہینے میں ہے۔ صدر پوٹن نے کریملن کے حامی نمائندوں کی اکثریت والی روسی پارلیمان کے سرکردہ ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین کیلئے یہی بہتر ہو گا کہ وہ جلد از جلد ماسکو کی شرائط مان لے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دوسری صورت میں کیف حکومت کو مزید ابتر حالات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔