روس نے امریکی شہریوںایک ہزار ویزے جاری کیے

   

ماسکو: روس نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں امریکی شہریوں کو تقریباً 1000 ویزے جاری کیے ، جن میں زیادہ تر نجی اور سیاحتی ویزے تھے ۔یہ اطلاع روسی وزارت خارجہ کے سفارت خانے کے شعبہ کے ڈائریکٹر الیکسی کلیموف نے دی۔ انہوں نے کہا، ‘‘اس سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکی شہریوں کو تقریباً 1000 ویزے جاری کیے گئے ، جن میں سے زیادہ تر سیاحتی اور نجی ویزے تھے ۔ ہم نے کاروباری ویزوں کی بہت کم مانگ دیکھی اور صرف چند درجن کاروباری ویزے جاری کیے گئے ہیں۔