روس نے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کیا

   

ماسکو: روس نے تقریباً 1,000 کلومیٹر (625 میل) تک مار کرنے والے ہائیپر سونک زرکون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ اطلاع روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز دی۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل بیرنٹس سی سے داغا گیا اور وائٹ سی میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں میزائل کو ایک جہاز سے فائر کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور وہ تیز رفتاری سے آسمان میں بھڑکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زرکون کو نئی نسل کا منفرد ہتھیاروں کا نظام قرار دیا ہے۔ ہائپرسونک ہتھیار آواز کی رفتار سے نو گنا زیادہ تیز رفتار سے حملہ کر سکتے ہیں ۔