روس کو کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتا ہے: بورس جانسن

   

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جلو میں روس کی یوکرین اور پولینڈ کی سرحدوں پر “فوجی مہم جوئی” ایک “المناک غلطی” ہو سکتی ہے۔جانسن نے روس کو خبردار کیا کہ ماسکو کو کسی بھی فوجی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔بورس جانسن نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی سمجھے کہ پولینڈ اور یوکرین دونوں کی سرحدوں پر غلطی کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے خیال میں کریملن کے لیے یہ سوچنا کہ فوجی مہم جوئی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ایک المناک غلطی ہو گی۔
“پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ سماعت کے دوران جانسن کا تبصرہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں بڑھتے ہوئے مغربی خدشات کے دوران سامنے آیا۔