روس کی جوابی کارروائی، جرمن کے دو سفارتکاروں کا اخراج

   

ماسکو ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے جمعرات کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو جرمن سفارتکاروں کو بھی ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ کی بنیاد پر ملک بدر کررہا ہے کیونکہ ایک سبق چیچن کمانڈر کے برلن کے ایک پارک میں قتل کے واقعہ کے بعد جرمنی نے بھی دو روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ دریں اثناء روس کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے روس میں واقع جرمن سفارتخانے کے دو عہدیداروں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے جس کیلئے انہیں سات دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔