روس کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کی پیشکش

   

ماسکو۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب پر حملوں کے بعد روس نے اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچاجاسکتاہے ، سعودی عرب چاہے تو اس کی مددکرنے کوتیارہیں۔روسی صدر یوتن نے کہا کہ ترکی اور ایران بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں۔ ایس 400 میزائلوں کی دوسری کھیپ گزشتہ روزترکی کے حوالے کی اور وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم اپریل2020ء سے کام شروع کردے گا۔چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پروسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملہ ہوئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے تاہم ایرانی حکومت نے اس الزام کو مسترد کردیا ۔