روس کی کورونا ویکسین کی دس کروڑ خوراک ہندوستان میں بنائی جائے گی

   

نئی دہلی: روس میں تیار کورونا وائرس کووڈ۔19 کی ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ کی دس کروڑ سے زیادہ خوراک ہندوستان میں تیار کی جائے گی اور اگلے سال جنوری سے اسے تیار کرنا شروع کئے جانے کے امکانات ہیں۔رشیا ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور حیدرآباد میں واقع دوا کمپنی ہیراتو بایو فارما کے درمیان اس معاملے میں معاہدہ طے پایا ہے ۔ ہیروتو کے ڈائرکٹر بی مرلی کرشن ریڈی نے جمعہ کو بتایا کہ ہمیں کووڈ۔19 کے علاج کے لئے کافی عرصے سے منتظر اسپوٹنک وی ویکسین تیار کرنے کے لئے آر ڈی ایف آئی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے ۔ ہم ویکسین کے ہندوستان میں جاری کلینیکل ٹسٹ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مقامی سطح پر ویکسین کو تیار کرنے سے مریضوں تک اس کی پہنچ آسان ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ آر ڈی آئی ایف نے روس میں اسپوٹنک وی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے نتائج 24 نومبر کو اعلان کیا گیا۔ یہ ٹسسٹ 40,000 رضاکاروں پر کیا گیا اور ویکسین کے نتائج مثبت رہے ۔ ہندوستان میں اسپوٹنک وی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا انسانی ٹسٹ کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ وینزوئیلا، بیلاروس اور متحدہ عرب امارات میں اس ویکسین کے لئے تیسرے مرحلے کا انسانی ٹسٹ ہورہاہے ۔