روس کے ایک سابق صحافی کو 22 برس قید کی سزا

   

ماسکو : روس کی خلائی ایجنسی کے لیے بطور مژیر کام کرنے والے سابق صحافی سیفرونوف کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر چیک جمہوریہ کی انٹلیجنس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔روس کی ایک عدالت نے 5 ستمبر پیر کے روز اپنے ایک سابق صحافی ایوان سیفرونوف کو غداری کے جرم میں 22 برس قید کی سزا سنا دی۔ حکام نے ان پر حکومتی راز افشا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ایوان سیفرونوف میڈیا ادارے کومرسنٹ اور ویڈوموسٹی کے لیے دفاعی امور کے سابق رپورٹر تھے۔ بعد میں وہ روسی خلائی ادارے کوموس کے سربراہ کے مژیر بن گئے۔ سیفرونوف کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ سیفرونوف نے مشرق وسطیٰ میں روسی ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں حکومتی رازوں کو چیک جمہوریہ کے خفیہ اداروں کے ساتھ ژیئر کیے تھے۔ تاہم سابق صحافی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس مقدمے کو ’’انصاف کیلئے مکمل فراڈ‘‘ قرار دیا تھا۔