روس کے تاتارستان کے ہاسپٹل میںآتشزدگی ، 2افراد کی موت

   

نزنی نووگوروڈ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے تاتارستان جمہوریہ کے زینڈولسک شہر کے اسپتال میں آگ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد جھلس گئے ہیں۔ علاقائی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ زینڈولسک میں واقع اسپتال کے ‘کارڈیوویسکیولر یونٹ’ میں آگ لگ گئی تھی. جسے علاقائی ہنگامی خدمات نے بجھا دیا. اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دو جھلس گئے ہیں۔ بعد میں وزارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ دو لوگ جلے ہیں اور دو افراد زہریلی کاربن مونوآکسائڈ کی زد میں آئے ہیں۔