روس کے چھ میزائیل ناکارہ کردینے زیلنسکی کا دعویٰ

   

کیف : یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روس کی جانب سے داغے گئے چھ میزائلوں کو گرادیا، یہ روس کا بہت بڑا نقصان ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے آن لائن خطاب میں کہی، انہوں نے اپنے خطاب میں جنوبی حصے میں فوجی کامیابی کا ذکر کیا تاہم مشرقی حصے میں کسی کامیابی ذکر نہیں کیا حالانکہ اس سے قبل اس کا اشارہ فوجی حکام دے چکے تھے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی کا آن لائن خطاب میں کہنا تھا کہ اس صبح پانچ یا پھر چھ روسی ایکس 101 میزائلوں کو گرایا گیا ہے ۔ یہ روس کا بہت بڑا نقصان ہے جس سے بہت سے یوکرینیوں کی جانیں بچی ہیں۔ان کے مطابق گرائے جانے والے میزائلوں میں سے چار کو جنوبی ضلع میں نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ روئٹرز اپنے آزادانہ ذرائع سے یوکرینی صدر کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا جبکہ روس کی جانب سے بھی اس حوالے سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکہ میں منکی پاکس کے 20 ہزارسے زیادہ معاملے
لاس اینجلس: امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے ملک میں منکی پاکس کے 20 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تصدیق کی ہے ۔منگل کو سی ڈی سی کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں منکی پاکس کے 20733 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ 3833 معاملے ہیں اس کے بعد نیویارک میں 3526 اور فلوریڈا میں 2126 معاملے ہیں۔