رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 7 فوجی ہلاک

   

بچارسٹ: مشرقی رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتا لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے نکلا تھا، تاہم حادثہ کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ رومانیہ کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر آئی اے آر 330 کو حادثے کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ کریو ممبران بھی تھے جن میں سے دو بحریہ کے تیراک تھے۔