رونالڈوکو سرخ کارڈ دکھاکر میدان سے باہرکردیا گیا

   

ریاض ۔ سعودی سوپرکپ کے سیمی فائنل میں النصرکو الہلال کے خلاف سیمی فائنل میں 1-2 گول سے شکست ہوئی۔ النصر سے کھیلنے والے دْنیائے فٹبال کے نامورکھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو حریف کھلاڑی کو کہنی مارنے کے سبب سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیاگیا۔ سعودی سوپرکپ کے سیمی فائنل میں النصر اور الہلال کے درمیان میچ تھا جس میں الہلال نے النصر کو شکست دی۔ الہلال کی جانب سے گول سلیم الدوسری اور ملیکم نے کیے جبکہ النصر کا واحد گول سادیو مانے نے اسکورکیا۔ کھیل کے86 ویں منٹ میں رونالڈو نے حریف کھلاڑی علی البلائی کے دو مرتبہ کہنی ماری جس کے سبب وہ زمین پرگرگئے۔ ریفری نے رونالڈوکوسرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ سعودی سوپرکپ کا فائنل الہلال اور ال اتحاد کے درمیان کھیلا جائے گا جس نے پیرکو پہلے سیمی فائنل میں الویدہ کو 1-2 گول سے مات دی ہے۔