لزبن: پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو کرسمس کے موقع پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے ایک قیمتی تحفہ دیکر حیران کر دیا۔ رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تحفہ کی تصویر شائع کی اور جورجینا کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تحفہ ایک بیش قیمت رولز رائس کار تھی۔جارجینا نے ’انسٹاگرام‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں رونالڈو کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ’’سانتا کلاز‘‘ کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص رونالڈو اور جارجینا کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتا بھی نظر آیا۔پرتگالی سٹرائیکر اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے الانا مارٹینا (12 نومبر 2017) اور بیلا ایسمیرالڈا (18 اپریل 2022) کی پیدائش کے باوجود اب تک شادی نہیں کی۔ ارجنٹائن کی ماڈل رونالڈو کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔