اسٹاک مارکٹ میں مندی کا رجحان۔ سنسیکس و نفٹی میں گراوٹ
حیدرآباد ۔ 5 مئی (سیاست نیوز) عالمی سیاسی عدم استحکام اور خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ہندوستانی معیشت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ منگل کو ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی نچلی سطح 95.25 پر پہنچ گیا جبکہ مقامی حصص (اسٹاک مارکٹ) بھی مندی کا شکار رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں اہم انفراسٹرکچر پر حالیہ حملوں نے عالمی سپلائی چین کے حوالے سے خدشات پیدا کردیئے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیارل کے قریب پہنچ گئی جو ہندوستان جیسی درآمدات پر منحصر معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ غیرملکی سرمایہ کار غیریقینی صورتحال پر ہندوستانی مارکٹ سے رقوم نکال رہے ہیں۔ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافے نے روپئے کی قدر کو مزید گرادیا ہے۔ خلیجی صورتحال کا اثر ممبئی اسٹاک ایکسیچینج پر دیکھا جارہا ہے۔ آج سنسیکس 251.61 پوائنٹس کی گراونٹ کے ساتھ 77.017 پر بند ہوا۔ نفٹی 86.50 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24,032 پر آگیا۔ 2