روپئے کی قدر کم ہونے کی وجہہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ متوقع

,

   

یکم ڈسمبر کے روزسونا24قیراط جس کی قیمت48650فی دس گرام تھی 17ڈسمبر تک 49420روپئے تک کا اضافہ ہوگیاہے۔
نئی دہلی۔ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں گروٹ کی وجہہ سے سونے کی گھریلو قیمتمیں اضافہ ہورہا ہے۔

مجوزہ شادیوں کے سیزن میں مانگ پر بڑھتی قیمت کا اثر پڑسکتا ہے۔ اومیکران معاملات کی تعداد میں اضافہ کے رحجان کے ساتھ مذکورہ قیمت میں بھی اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔

اکنامک ٹائمز نے سونے کے کاروبار کی جانکاری رکھنے والے بھارگاؤ ویدیا کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ سونے کی قیمت میں اضافہ اگست2020سے دیکھا جارہا ہے۔


حیدرآباد میں سونے کی قیمت
حیدرآباد میں یکم ڈسمبر کے روزسونا24قیراط جس کی قیمت48650فی دس گرام تھی 17ڈسمبر تک 49420روپئے تک کا اضافہ ہوگیاہے۔


اسی طرح کا رحجان 22قیراط کے سونے کی قیمت میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ اس میں 44600فی دس گرام یکم ڈسمبر سے 45700ڈسمبر17تک اضافہ دیکھا گیاہے۔
دیگر بڑے شہروں میں
ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرح کارحجان دیکھا گیاہے۔ اسی وقت کے دوران مذکورہ 22قیراط سونے کی قیمت 47120سے 47360تک کا ممبئی میں اضافہ دیکھا گیاہے وہیں قومی درالحکومت میں 46750سے 47450تک کا فی 10گرام میں اضافہ دیکھا گیاہے۔


سونے پر اومیکران کا اثر
اومیکران کے معاملات میں ایک اصافہ سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہہ بن سکتا ہے۔

جب بھی کوئی غیر یقینی صورتحال ہوتی ہے‘ بعض سرمایہ کار اپنے شیئر اور دیگر طریقہ کار کے سرمایہ کاری سے اپنی رقم نکال لیتے ہیں اور محفوظ طریقہ تلاش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ایسے سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم اس طرح کی سرمایہ کار حیدرآباد او ر ہندوستان کے دیگربڑے شہروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔