ساؤتھ کوریا اور جاپان میں کم معیاری قیمت، ہندوستان میں قیمت تقریباً 6,000 روپے
حیدرآباد، 26 نومبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر ان دنوں تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعارف کیے جانے والے گیمز عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیمز کے معاملے میں عمر کی کوئی حد نہیں دیکھی جاتی، بلکہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کسی نہ کسی انداز میں متعارف ہونے والے گیمز کا شکار ہو رہے ہیں۔ روک اسٹار نے حالیہ عرصے میں کئی گیم متعارف کیے۔ جاریہ ماہ روک اسٹار کی جانب سے ایک نیا گیم GTA6 متعارف کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گیم گزشتہ گیم کے مقابلے زیادہ مقبول ہو سکتا ہے ، کیونکہ اس میں مشہور وائس سٹی کو مزید ترقی یافتہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مشہور وائس سٹی GTA6 گیم میں ایک حقیقی شہر دکھائی دے رہی ہے۔GTA6 کے لیے مختلف ممالک میں معیاری قیمت، جسے عام قیمت بھی کہا جاتا ہے ، مختلف ہے۔ ساؤتھ کوریا میں GTA6 گیم کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے کم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ کوریا میں صرف 523 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ، جبکہ جاپان میں 523 روپے قیمت حاصل کی جا رہی ہے۔ ہندوستان میں GTA6 گیم کی معیاری رقم 5999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مقرر کردہ فیس گیم کے شائقین کے لیے قابلِ دسترس ہے اور وہ اسے بآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ ہانگ کانگ معیاری قیمت کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے۔ ہانگ کانگ میں GTA6 گیم کی قیمت 680 روپے حاصل کی جا رہی ہے۔ امریکہ اور کینیڈا میں اس گیم کی قیمت 747 روپے درج کی گئی ہے۔ برطانیہ میں اس گیم کی قیمت سب سے زیادہ، یعنی 8767 روپے ہے۔ ماہرین نے دس ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جہاں پر GTA6 گیم کی قیمتیں مختلف ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کم اور معیاری قیمت کے ذریعے اس گیم کو مزید مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔1