نئی دہلی۔جنوب مشرقی دہلی میں کالند کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب روہنگیائی پناہ گزین کیمپ میں آگ لگانے کے سبب 50سے زائد جھونپڑیاں جل کرخاکستر ہوگئی ہیں‘ اتوار کے روز اہلکاوں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا اور جانکاری 11.55 پی ایم کو ملی۔ مذکورہ اہلکار نے کہاکہ آگ کی وجہہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
مدن پور کھادر‘ ملند کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب میں موقع پر پانچ فائیر ٹنڈرس پہنچے‘ آگ پر 3پی ایم کے قریب قابو پالیاگیاتھا
پولیس کے بموجب ملند کنج پولیس اسٹیشن کوروہنگیائی کیمپ میں آگ لگانے کی جانکاری کے متعلق ایک پی سی آر کال موصول ہوا تھا۔
کالندی کنج پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے کہاکہ پولیس موقع پر پہنچے اور بعدازاں آگ پر قابوپالیاگیا۔
جنوب مشرقی ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر پی مینانے کہاکہ ”یہاں پر 56 جھونپڑیو ں میں 270 کے قریب روہنگیائی مقیم ہیں‘ جہاں پر آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کی وجہہ اب تک معلوم نہیں ہوئی ہے‘ ایک موثر قانونی کاروائی کی جائے گی“