نئی دہلی: وزارت داخلہ نے چہارشنبہ کو واضح کیا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے ۔ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو دارالحکومت کے بکر والا میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے فلیٹس دیے جائیں گے ۔یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی وزیر شہری امور و امکنہ ہردیپ سنگھ پوری کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ روہنگیا برادری کو ایک فلیٹ میں منتقل کیا جائے گا جو اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لیے بکر والا میں ہے۔اس ٹوئٹ کے بعد خود عام آدمی پارٹی اور بی جے پی قائدین اور ہندو تنظیم کے کارکنان احتجاج کرنے لگے اور اس ٹوئیٹ کی شدید تنقید کی گئی۔