رویندرا بھارتی کے روبرو بڑا درخت گرنے سے ٹریفک میں خلل

   

حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹے سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے نتیجہ میں رویندرا بھارتی کے روبرو واقع ایک بڑا درخت گرنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ٹریفک بھی متاثر ہوگئی۔ اتوار کی صبح شدید بارش کے نتیجہ میں اچانک درخت گرنے کے بعد سڑک کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا تھا۔ مقامی عوام نے اس بات کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی جس کے نتیجہ میں فوری طور پر حیڈرا کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر گرے ہوئے درخت کو کاٹ کر وہاں سے راستہ صاف کیا۔ اس واقعہ میں وہاں پارک کیا ہوا ایک آٹو مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ب H/