روی داس مندر کے انہدام کیخلاف احتجاج تشدد میں تبدیل

,

   

نئی دہلی۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کے دن تغلق آباد کے علاقے میں سپریم کورٹ کے حکم پر روی داس مندر کے انہدام پر احتجاج پھوٹ پڑا۔ کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا اور انھیں نذر آتش کردیا گیا۔ احتجاج دہلی میں اچانک پرتشدد ہوگیا۔ اس دوران پولیس نے دلتوں کی تنظیم بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد اور دیگر 50 افراد کو حراست میں لے لیا اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیاس کا استعمال کیا گیا۔