نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کے ساتھ ایکسل انٹرٹینمنٹ کی فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ دیکھی۔ایک سچے واقعہ پر مبنی فلم گراؤنڈ زیرو میں بی ایس ایف کے پچھلے 50 سالوں میں سب سے بڑے آپریشن کی کہانی کو دکھایا گیا ہے ۔ 18 اپریل کو گراؤنڈ زیرو نے تاریخ رقم کی۔ گزشتہ 38 سالوں میں یہ پہلی فلم ہے جس کا ریڈ کارپٹ پریمیئر اور اسپیشل اسکریننگ سری نگر میں ہوئی۔ یہ پورا پروگرام بی ایس ایف کے جوانوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے گراؤنڈ زیرو کی ٹیم 19 اپریل کو دہلی پہنچی، جہاں ایک اور خصوصی پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی روی شنکر پرساد نے بی ایس ایف کے جوانوں اور فلم ٹیم کے ساتھ فلم بھی دیکھی۔ ان کی ملاقات فلم کے مرکزی اداکار عمران ہاشمی سے ہوئی جو فلم میں بی ایس ایف کمانڈنٹ نریندر ناتھ دھر دوبے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کار تیجس دیوسکر اور شریک پروڈیوسر ارہان بگاتی سے بھی بات کی۔فلم دیکھنے کے بعد روی شنکر پرساد نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور کہا کہ یہ بہت اچھی فلم ہے اور اس میں کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بی ایس ایف کے کام کو بہت اچھی طرح سے دکھایا گیا ہے ۔