ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی نئے جوہری نظریہ (ڈاکٹرین) کی ترمیم کی منظوری دے دی۔روسی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کردہ دستاویز کے مطابق، روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بغیر اپنے جوہری ہتھیار نہ استعمال کرنے کے عہد کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس ترمیم کے تحت روس نے اعلان کیا ہے کہ سنگین خطرے کی صورت میں وہ بیلسٹک ہتھیاروں کے خلاف جوہری جواب دے سکتا ہے۔نئے نظریہ کے مطابق، بیلسٹک میزائل، ڈرون یا دیگر فضائی آلات کے ذریعے کیے گئے حملوں کی صورت میں ملک کی سالمیت کو خطرہ ہونے پر پوتن جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔جوہری نظر یئے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ کسی اتحادی ملک کی جانب سے روس پر کیا گیا کوئی بھی حملہ پورے اتحاد کا حملہ تصور کیا جائے گا۔جوہری نظریہ میں یہ تازہ ترمیم امریکی صدر جو بائیڈن کے 20 جنوری کو صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین کو روسی علاقوں میں امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد کی گئی ہے۔