رپورٹ۔ سعودی کی زیرقیادت اتحادی افواج نے ریاض کی جانب حملہ آور بیالسٹک میزائل کو کیاناکام

,

   

ریاض۔ مذکورہ سعودی کی زیرقیادت اتحادی افواج نے العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے بموجب سعودی عرب کی درالحکومت ریاض پرحوثیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنایاہے۔

یہ حملہ ہفتے کے روز دوسری کوشش تھی۔زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مذکورہ اتحادی افواج نے بموں پر مشتمل ڈرون کو سعودی عربیہ کے شہر خیمس مشاہت کی طرف سرحد پر داغا گیاتھا اسکو ناکام بنادیاہے۔

اسپوتنیک کے مطابق یمن شورش زدہ علاقہ اس وقت سے بناہوا ہے جب حکومت کے دستے جس کی قیادت صدر عبداربع منسور ہادی کررہے ہیں اور حوثیوں باغیوں کے درمیان میں 2014سے جنگ چل رہی ہے


دو حوثی حملے ہوئے ناکام
یمن میں سادہ گورنریٹ سے جمعہ کے روز مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے میزائل کو اتحادی افواج نے ناکام کردیاہے۔ اور اسی روز حوثیوں کے دو ڈرون حملوں کو بھی ناکام کردیاگیاہے۔

یمن میں تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ستمبر2014میں حوثی دستوں نے یمن کی درالحکومت صنعاء پر قبضہ کرلیاتھا۔

صنعاء میں عالمی سطح پر تسلیم کی گئی حکومت کو اقتدار سے حوثیوں کے بیدخل کئے جانے کے بعد مارچ2015میں سعودی متحدہ عرب امارات کی زیرقیادت اتحادی افواج نے یمن میں مداخلت کی تھی‘ مذکورہ اتحادی بیدخل حکومت کوبحال کرنے کے کام پر مامور ہے۔

اس پانچ سال کی خانہ جنگی نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کردیاجس میں بیشتر شہری ہیں‘راحت پہنچانے والی تنظیموں کے بموجب لاکھوں لوگ قحط کی صورتحال کاشکار ہوگئے ہیں جس کو اقوام متحدہ دنیا کے سب سے بھیانک انسانی بحران قراردیاہے۔