حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس رکن اسمبلی و ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے کہا کہ دانم ناگیندر کی نا اہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے لیے ایک زور دار طمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ جب طاقت کا غلط استعمال کے ذریعے آئینی اقدار کو پامال کیا جائے گا تو عدالتیں خاموش تماشائی نہیں بنی رہیں گی ۔ یہ کانگریس حکومت کے لیے ایک سبق ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ راہول گاندھی ملک بھر میں آئین بچاؤ کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان باتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ اگر راہول گاندھی واقعی آئین کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں تو انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کانگریس میں شامل ہونے والے دیگر ارکان اسمبلی بھی استعفیٰ دیں اور عوام سے نیا منیڈیٹ حاصل کریں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے کانگریس کی بدعنوانی اور اسپیکر کی جانب سے منحرف ارکان کو بچانے کی کوششوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔۔ ش m/b