رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی گاڑی کی پولیس نے تلاشی لی

   

سرپور ٹاون ۔17 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں آج مقامی سب انسپکٹر آف پولیس ڈی رامیش گوڑ کی زیرنگرانی انتخابات کے پیش نظر موٹر گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری تھی، اسی اثنا میں مقامی رکن اسمبلی و بی آر ایس پارٹی ضلع صدر کونیرو کونپا کی گاڑی کوٹالہ منڈل کو سرپور ٹاون سے جا رہی تھی، اس موقع پر سرپور ٹاؤن کے پولیس کی تلاشی مہم کے دوران سب انسپکٹر آف پولیس ڈی رامیش گوڑ نے مقامی رکن اسمبلی کی گاڑی کو روک کر تفصیلی طور پر تلاشی لی ، بعد تلاشی کے رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کوٹالہ منڈل کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی رامیش گوڑ نے کہا کہ قانون غریب اور امیر کے لیے برابر ہے، اس لیے مرکزی الیکشن کمیشن کے ہدایت کے مطابق تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، اور غیر قانونی اشیاء کی منتقلی اور غیر قانونی حرکات کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انہوں نے انتبا دیا۔