رکن اسمبلی کی بیٹی کو زچگی کیلئے 12 گھنٹے انتظار کرنا پڑا

   

٭ بی جے پی کے قبائیلی رکن اسمبلی سیتارام آدی واسی نے کہا ہیکہ اس کی حاملہ لڑکی کو زچگی کیلئے مدھیہ پردیش سے شیوپور کے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں اسے 12 گھنٹوں تک انتظار کروایا گیا۔ بعدازاں ان سے کہا گیا کہ لڑکی کو کسی اور ہاسپٹل لے جائے لیکن ایمبولنس بروقت نہیں پہنچ پائی۔ بعدازاں ان کی بیٹی کی ایک خانگی ہاسپٹل میں زچگی ہوئی۔